Content-Length: 149455 | pFad | http://news.un.org/ur/news

تازہ خبریں | 1 یو این خبرنامہ
انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

اطلاعات کے مطابق 14 مئی کو میانمار سے 188 روہنگیا پناہ گزینوں کو لے جانے والی ایک کشتی کو ساحل سے کچھ دور روک لیا گیا۔
© UNHCR/Kenzie Eagan

روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتیاں ڈوبنے کی اطلاعات پر تشویش

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے رواں ماہ میانمار کے ساحل پر روہنگیا پناہ گزینوں کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 427 افراد کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار ہے۔

اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیو یارک کے ایک کانفرنس ہال میں سفارتی وفود اسرائیل فسلطین مسئلہ پر غور و خوض کرنے میں مصروف ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

اسرائیل فلسطین مسئلہ کے دو ریاستی حل کا سفارتی ایجنڈا تیار

اسرائیل فلسطین تنازع کا دوریاستی حل نکالنے کے لیے آئندہ ماہ ہونے والی کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔ دنیا بھر سے سفارت کار آج اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے جہاں انہوں نےکانفرنس کے آٹھ بنیادی موضوعات کو حتمی شکل دی۔

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کا ایک منظر۔
IMF/Esther Ruth Mbabazi

یوگنڈا: شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں پر انسانی حقوق کمشنر کو تشویش

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے یوگنڈا میں پارلیمنٹ کی جانب سے شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کی اجازت دینے کے قانون کی مںظوری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیو یارک میں صحافیوں کو غزہ کی صورتحال بارے آگاہ کر رہے ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

غزہ امدادی بحران: اسرائیل کے جواب میں یو این کا پانچ نکاتی منصوبہ پیش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ سے تباہ حال شہریوں کو پانچ مراحل میں انسانی امداد مہیا کرنے کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارہ ایسے کسی منصوبے کا حصہ نہیں بنے گا جس میں بین الاقوامی قانون یا بنیادی امدادی اصولوں کو نظرانداز کیا گیا ہو۔

شام کے صوبہ ادلب کا ایک تباہ حال علاقہ۔
© UNOCHA/Ali Haj Suleiman

شام میں استحکام کے لیے عالمی برادری کی مدد درکار، امدادی ادارے

شام میں لاکھوں لوگوں کو جا بجا بکھرے بارودی مواد، بیماریوں اور غذائی قلت سے جان کا خطرہ لاحق ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے کہا ہے کہ ملک کو استحکام کی راہ پر ڈالنے کے لیے عالمی برادری کی مزید مدد درکار ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کے واٹر ٹینکر غزہ میں پانی پہنچانے میں مصروف عمل ہیں (فائل فوٹو)۔
UN News

غزہ: امدادی سامان کی لوٹ مار بے یقینی اور پریشانی کا مظہر

غزہ میں 11 ہفتوں کے بعد پہلی مرتبہ آنے والی انسانی امداد کے 15 ٹرک لوٹ لیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ طویل عرصہ سے بھوکے اور مایوس لوگوں کے لیے بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے۔

بلوچستان کا ضلع خضدار جہاں سکول بس کو نشانہ بنایا گیا۔
© Unsplash/Muneer Ahmed

پاکستان: سلامتی کونسل کی خضدار سکول بس پر حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان میں سکول کی بس پر حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں چار بچوں کی ہلاکت ہوئی۔ دہشت گردی کے اس واقعے میں 53 افراد زخمی ہوئے جن میں 39 بچے بھی شامل ہیں۔

مسلح تصادموں میں عام شہریوں کے تحفظ کے موضوع پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔
UN Photo/Manuel Elías

سلامتی کونسل: بین الاقوامی قانون کا کم ہوتا احترام تشویشناک، فلیچر

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ لوگوں کا تحفظ اور بین الاقوامی قانون کا احترام دنیا کی نگاہوں کے سامنے ختم ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال جنگوں میں 36 ہزار سے زیادہ شہریوں کی ہلاکت ہوئی  اور 12 کروڑ 20 لاکھ کو نقل مکانی کرنا پڑی۔









ApplySandwichStrip

pFad - (p)hone/(F)rame/(a)nonymizer/(d)eclutterfier!      Saves Data!


--- a PPN by Garber Painting Akron. With Image Size Reduction included!

Fetched URL: http://news.un.org/ur/news

Alternative Proxies:

Alternative Proxy

pFad Proxy

pFad v3 Proxy

pFad v4 Proxy